پاک امریکا معاہدے پر دستخط پاکستان کو 132 ملین ڈالرز قرض کی واپسی مؤخر

ہماری ترجیح پاکستان میں اہم وسائل کو ری ڈائریکٹ کرنا ہے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم


ویب ڈیسک September 30, 2022
ہماری ترجیح پاکستان میں اہم وسائل کو ری ڈائریکٹ کرنا ہے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم (فوٹو : ٹوئٹر)

سیلاب زدگان کی امداد اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی سے متعلق پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے جس کے تحت پاکستان کو 132 ملین ڈالرز قرض کی واپسی مؤخرکردی۔

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کی ٹویٹ کے مطابق امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے 'جی 20 ڈیٹ سروس سسپینشن انیشیٹو' کے تحت دوسرے پاک امریکا معاہدے پر دستخط کردیے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کو 132 ملین ڈالرز قرض کی واپسی مؤخرکردی۔



امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ہماری ترجیح پاکستان میں اہم وسائل کو نئی سمت دینا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں