مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

ایک فارن فنڈڈ شیطانی دماغ 4 سال ملک کی تقدیر سےکھیلتا رہا، نائب صدر مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک September 30, 2022
—فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سائفر سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی دوسری مبینہ آڈیو منظرعام پر آنے کے بعد عمران خان کو پاکستان کا بدترین دشمن قرار دے دیا۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر کہا کہ جتنی بڑی وسنگین سیکیورٹی بریچ تم نے وزیرِ اعظم کے دفتر میں بیٹھ کر اپنے سیکریٹری اور حواریوں کے ساتھ مل کر کی ہے اس کا مقابلہ کوئی پاکستان کا بدترین دشمن بھی نہیں کر سکتا۔

مزیدپڑھیں: ٓآڈیو لیکس؛ سائفر سے متعلق عمران خان کی ایک اور آڈیو منظرعام پر

مریم نواز نے مزید کہا کہ سوچو! ایک فارن فنڈڈ شیطانی دماغ 4 سال ملک کی تقدیر سےکھیلتا رہا اور انتہائی ڈھٹائی سے آج بھی وہی کر رہا ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں