لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ کر ختم نیٹو رسد اور ڈرون حملے روک کر دکھائیں گے دفاع پاکستان کونسل

سیکیورٹی کے سخت انتظامات، زبردست نعرے بازی، گل پاشی کی گئی،22استقبالیہ کیمپ لگائے گئے

اسلام آباد:دفاع پاکستان کونسل کے رہنما پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے لانگ مارچ کے اختتام پر اظہار یکجہتی کررہے ہیں(فوٹو ایکسپریس)

گجرات دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ رات گئے کسی رکاوٹ کے بغیر ڈی چوک اسلام آبادکرختم ہوگیا، قافلہ وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوا تو زبردست نعرے بازی اور گل پاشی کی گئی، جماعت الدعوۃ نے اسلام آبادمیں22 استقبالیہ کیمپ لگائے گئے جبکہ ڈی چوک کے مقام پر چالیس فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا

جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے رہنمائوں نے کہا کہ کہ پارلیمنٹ نیٹو سپلائی اور ڈرون حملے نہیں روک سکی لیکن ہم روک کر دکھائیں گے۔ سمیع الحق نے کہا کہ ہم عملی طور پر غلام ہیں ، امریکا سے ملک کو آزاد کروانا ہوگا، امریکا کی وجہ سے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کو بے وقار کیا جا رہا ہے، پاکستان کے لوگ بتیس سال سے جنگ لڑ رہے ہیں، اللہ نے اس سے پہلے ایک سپر پاور کو ذلیل کردیا ، اب امریکا ذلیل ہو کر بھاگ رہا ہے۔


ملک کو امریکا سے آزاد کروانا ہوگا۔ خفیہ ایجنسیوں کے ذرائع نے فیض آباد میں لانگ مارچ کے شرکاکی تعداد کا اندازہ 30 سے32 ہزار کے قریب لگایا جبکہ شرکاء ایک ہزار چھوٹی بڑی گاڑیوں اور دو ہزار موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، قبل ازیں لانگ مارچ دوسرے مرحلے میں گجرات سے صبح دس بجے روانہ ہوا، راستے میں جہلم، کھاریاں، سرائے عالمگیر ،دینہ، سوہاوہ، گوجر خان اور دیگر شہروں میں شرکاء کا زبردست استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ مزید لوگ قافلے میں شامل ہوتے رہے، راولپنڈی میں مری روڈ پر اجتماع اور دیگر مقامات پر خطاب کرتے ہوئے سمیع الحق، حافظ سعید، حمید گل، شیخ رشید اور ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قراردادوں کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔

پاکستانی عوام امریکی غلامی کو تسلیم نہیں کرتے، حکمرانوں نے غلامی کا ثبوت دیتے ہوئے نیٹو سپلائی بحال کرکے امریکا کو ڈرون حملوں اور پاکستان کی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت دیدی، ہم کٹ مریں گے مگر پاکستان کی سالمیت اور حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ملکی سرحدوں اور قوم کے دفاع کیلیے ہم سر بکف ہیں، امریکی نیو ورلڈ آرڈر کو پاکستانی قوم تسلیم نہیں کرے گی، لانگ مارچ کا مقصد ملک کے کھوئی ہوئی آزادی کو دوبارہ حاصل کرنا ہے، 18کروڑ عوام متحد ہوکر اٹھ کھڑے ہوں تو کرپٹ حکمرانوں اور امریکی ایجنٹوں سے نجات حاصل کرنا مشکل نہیں، امریکی ایوانوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ٗ امریکیوں کے اس خطہ سے نکلنے تک تحریک جاری رہے گی ۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کومسترد کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں کے خاتمے تک لانگ مارچ جاری رہے گا۔ اہلسنت والجماعت کے سیکریٹری جنرل خادم ڈھلوں داخلے پر پابندی کا احترام کرتے ہوئے راولپنڈی سے واپس چلے گئے۔
Load Next Story