سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 16 بھارتی ماہی گیر گرفتار

بھارتی ماہی گیرعملے کو پاکستانی قانون اورسمندرمیں اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی پرگرفتارکیا گیا،پی ایم ایس اے

فوٹو: ایکسپریس

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر16بھارتی ماہی گیروں کوگرفتارکرلیا ہے۔

ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق گشت پر مامو بحری جہاز نے کھلے سمندرمیں نگرانی کے دوران پاکستانی حدود(خصوصی اقتصادی زون)میں غیرقانونی شکارکرنے والی 2بھارتی کشتیوں کو تحویل میں لے لیا۔


پی ایم ایس اے کے مطابق بھارتی کشتیوں پرسوار 16ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا گیا،بھارتی ماہی گیرعملے کو پاکستانی قانون اورسمندرمیں اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی پرگرفتارکیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پی ایم ایس اے کے بحری جہاز،ہوائی جہاز اورتیزرفتارکشتیاں باقاعدگی سے پاکستانی سمندری علاقوں میں گشت اورنگرانی کا کام کرتی ہیں۔

سیکیورٹی ایجنسی کے گشت کا مقصد ملکی ماہی گیروں کے تحفظ کے ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی غیرملکی ماہی خصوصی اقتصادی زون کے اندرکوئی بھی غیرقانونی شکارنہ کرسکے، ابتدائی تفتیش کے بعد بھارتی کشتیوں کو کراچی لایاگیا اور پکڑے گئے ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
Load Next Story