انگلینڈ نے چھٹے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کو باآسانی شکست دے دی

فل سالٹ نے41 گیندوں پر 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے

فوٹو فائل

انگلینڈ کی ٹیم نے فل سالٹ کی 88 رنز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو چھٹے ٹی ٹوینٹی میں 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر سیریز تین، تین سے برابر کردی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی 20 میچز کی سیریز کا چھٹا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں انگلش کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی اننگز

انگلینڈ کی دعوت پر پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد حارث نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور صرف 14 کے مجموعی اسکور پر حارث پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 8 گیندوں پر 7 رنز بنائے، شان مسعود بھی آتے ہی صفر پر آؤٹ ہوکر پویلین کی جانب روانہ ہوئے۔

نئے آنے والے بلے باز حیدر علی 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یوں پاکستان کو 62 کے مجموعی اسکور پر 3 کھلاڑیوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

اس دوران بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔ پھر افتخار احمد 110 کے مجموعی اسکور پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پھر آصف علی 136 اور محمد نواز اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
Load Next Story