2 اکتوبر سے لاہور اور کراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کر نے کا فیصلہ

لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ تقریباً 22گھنٹے رکھا گیا ہے

—فوٹو

ریلوے حکام نے پہلے مرحلے میں 5 اکتوبر سے آپ اور ڈاون کی 6 ٹرینوں کو صرف لاہور سے کراچی کے درمیان چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام نے پہلے سے روہڑی تک چلنے والی دو ٹرینوں خیبرمیل اور رحمان بابا ایکسپریس کو 2 اکتوبر سے روہڑی کی بجائے کراچی تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5، اکتوبر سے لاہور اور کراچی کے درمیان جو 6 ٹرینیں چلے گی ان میں قراقرم ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ لاہوراور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ تقریباً 22گھنٹے رکھا گیا ہے۔
Load Next Story