حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کا اعلان

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 224 روپے 80 پیسے ہوگئی


ویب ڈیسک September 30, 2022
—فائل فوٹو

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 12 روپے 63 پیسے کمی کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول 12 روپے 63 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 روپے 13 پیسے، لائٹ ڈیزل 10 روپے 78 پیسے اور مٹی کا تیل 10 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 224 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 235 روپے 30 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آرنے ستمبرمیں 685 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سہہ ماہی میں 1635ارب روپے اکٹھا کیا,ہدف 1609 ارب روپے تھا، ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں31 اکتوبرتک توسیع کی گئی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں