حیدر علی طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج

چھٹے ٹی 20 میچ کے بعد حیدر علی کو انفیکشن کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے


Sports Reporter October 01, 2022
فوٹو فائل

قومی ٹیم کے بلے باز حیدر علی کو طبیعت میں ہہتری کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں اسپتال سے جانے کی اجازت دے دی۔

 

پاکستانی ٹیم کے میڈیا مینجر کے مطابق نوجوان بیٹر حیدر علی وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے تھے اور انہیں چھٹے ٹی 20 میچ کے بعد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں انہوں گزشتہ رات ڈاکٹر کی زیر نگرانی اسپتال میں ہی قیام کیا۔

اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا مینیجر نے اطلاع دی ہے کہ طبیعت میں بہتری کے بعد نوجوان بیٹر حیدر علی کو اسپتال سے ہوٹل منتقل کردیا گیا۔ وہ اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہے ہیں جبکہ وائرل کی شدت بھی کم ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ حیدر علی نے جمعے کو کھیلے گئے میچ میں شرکت کی تایم وہ قابل ذکر بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ کو ہوٹل سے گھر بھیج دیا گیا

اس سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بھی انفیکشن کی شکایت کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں پہلے نمونیا اور پھر کورونا کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد انہیں پی سی بی نے ہوٹل سے گھر بھیج کر آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں