ایم کیو ایم نے سندھ حکومت میں شمولیت کا گرین سگنل دے دیا

آئندہ 3 سے 4 روز میں ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے سندھ حکومت میں شمولیت کا باضابطہ اعلان متوقع ہے، ذرائع


ویب ڈیسک March 21, 2014
سندھ حکومت ایم کیو ایم کو 5 وزارتیں دینے کےلئے بھی رضا مند ہے،ذرائع فوٹو؛فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے ایک بار پھر سندھ حکومت میں شمولیت کا گرین سگنل دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی کوششیں رنگ لے آئیں اور سابق اتحادیوں نے ایک بار پھر ساتھ چلنے کے عہدو پیماں کرلئے۔ لندن سے ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے مذاکرات کے بعد سندھ حکومت میں شمولیت کا گرین سگنل دے دیا اور آئندہ 3 سے 4 روز میں ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے سندھ حکومت میں شمولیت کا باضابطہ اعلان متوقع ہے جب کہ سندھ حکومت ایم کیو ایم کو 5 وزارتیں دینے کےلئے بھی رضا مند ہے۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کو پیپلزپارٹی کے خلاف بیانات دینے سے روکتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف بیانات دینے سے گریز کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں