کراچی سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک چار اہلکار زخمی
دونوں دہشت گرد پشین کے رہنے والے تھے جو کراچی میں روپوشی کی زندگی گزار رہے تھے، سی ٹی ڈی
کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ فائرنگ کےتبادلے میں 2 دہشتگردوں ہلاک اور 4 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ چاروں زخمی اہلکاروں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق چھاپے کے دوران ایک خاتون اور ایک بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ سیکورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔کارروائی کے دوران علاقے کو سیل کرکے سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا۔
ہلاک دہشت گرد پشین کے رہنے والے تھے، کوئٹہ میں روپوش تھے
گلشن معمار میں پولیس مقابلے میں ہلاک دو دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔ سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں ایمل شاہ اور عبداللہ شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے تھا، ان کے تین ساتھی پچھلے سال مارے گئے تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشت گرد کوئٹہ کے شہر پشین کے رہنے والے تھے جو کراچی میں روپوشی کی زندگی گزار رہے تھے۔