جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی انتقال کرگئے
انہیں 79ء میں جھارا پہلوان نے شکست دی،1990ء میں انہوں نے اسلام قبول کیا اور انکا اسلامی نام محمد حسین انوکی رکھا گیا
جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی انتقال کرگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے مقبول ریسلر انوکی 79 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ کچھ عرصے طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔
انوکی 1979ء میں پاکستان کے پہلوان جھارا سے کشتی میں شکست کے بعد پاکستان میں مقبول ہوئے تھے۔ انہوں نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی تھی۔
انوکی اپنی وفات تک جاپانی رکن پارلیمنٹ تھے اور چار دفعہ رکن پارلیمنٹ رہے۔ انوکی نے 1990ء میں اسلام قبول کیا تھا اور ان کا اسلامی نام محمد حسین انوکی رکھا گیا تھا۔