عمران عباس سے تعلقات پر امیشا پٹیل کی بھارتی میڈیا کو وضاحت

گزشتہ دنوں افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ امیشا اور عمران عباس کے درمیان گہرے تعلقات ہیں

امیشا پٹیل اور عمران عباس کی گزشتہ دنوں کئی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ امیشا پٹیل نے بھارتی میڈیا کو عمران عباس سے اپنے تعلقات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اُنہیں کئی سالوں سے جانتی ہیں۔

کہو نہ پیار ہے جیسی مشہور ترین بالی ووڈ فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی 46 سالہ بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل اور پاکستان کے 39 سالہ اداکارعمران عباس کی گزشتہ دنوں کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔

ان وائرل ویڈیوز کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ عمران عباس اور امیشا پٹیل ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور ان کی جوڑی کو بےحد پسند کیا گیا۔

تاہم امیشا پٹیل نے عمران عباس کے ساتھ رومانوی تعلقات کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے تعلقات کے حوالے سے تمام خبریں پڑھیں ہیں جن اؤسے وہ لطف اندوز ہوئیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Ameesha Patel (@ameeshapatel9)




انہوں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ' وہ عمران عباس کو کئی سال سے جانتی ہیں، وہ دونوں امریکا کی یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھتے تھے'۔

اداکارہ نے بتایا کہ حال ہی میں عمران عباس اور وہ خلیجی ملک بحرین میں ملے، جہاں دونوں نے تقریبات میں شرکت کرنے سمیت انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو بھی نشر کی تھی جب کہ دونوں نے معروف بولی وڈ گانے 'دل میں درد سا جگا ہے' پر پرفارمنس بھی کی تھی، جس کی ویڈیو دونون نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔







 




 



 



View this post on Instagram


 


A post shared by Ameesha Patel (@ameeshapatel9)



اداکارہ نے بتایا کہ 'دل میں درد سا جگا ہے'عمران عباس کا پسندیدہ ترین گانا تھا، جس وجہ سے دونوں نے اس پر پرفارمنس کی اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔

امیشا پٹیل کے مطابق دونوں کا پہلے سے ملاقات یا ویڈیو بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، ان کی اچانک ملاقات ہوئی تو دونوں نے ویڈیوز بنائیں اور ایک ساتھ اچھا وقت گزارا۔

اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اور عمران عباس کے درمیان کئی سال سے تعلقات ہیں لیکن اگر کوئی کہتا ہے کہ ہمارے رومانوی تعلقات ہیں، لوگ ہمیں جوڑی کے طور پر دیکھ رہے ہیں تو یہ غلط ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by (@imranabbas.official)




Load Next Story