بھارت میں پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر غیر فعال

حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ رواں سال جولائی میں بھی معطل کیا گیا تھا، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک October 01, 2022
حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کرنے کا انکشاف بھارتی میڈیا نے کیا:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارت نے حکومت پاکستان کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھر غیر فعال کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں پاکستانی حکومت کے آفیشل اکاؤنٹ کو غیرفعال کردیا گیا۔ بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ پرلکھا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کے باعث غیر فعال کیا گیا ہے۔



بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ بھارتی حکومت نے رواں سال جولائی میں بھی حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کیا تھا جسے بعد میں ایکٹو کردیا گیا۔

ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کیے جانے پر وزارت خارجہ کا ردعمل ابھی سامنے نہیں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں