پی ٹی آئی وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلیے سپریم کورٹ پہنچ گئی

وزیراعظم اور وزرا نے اسپیکر کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی استعفوں سے متعلق سازش کی، جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، پی ٹی آئی


October 01, 2022
وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی کا موقف:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم اور وزرا کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی نے استعفوں سے متعلق آڈیو لیک پرجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ پی ٹی آئی نے وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی آڈیو لیکس کا ٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے اسپیکر کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی استعفوں سے متعلق فوج داری سازش کی۔ وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی استعفوں سے متعلق آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔ تحقیقاتی کمیشن وزیراعظم شہباز شریف ، رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف اور اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے تحقیقات کرے۔ تمام فریقین کے خلاف سازش کے اوپر فوج داری کارروائی شروع کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں