5 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
ملزم کے موبائل سے بچی کی نازیبا تصاویر برآمد ہوئی ہیں، عدالت
کراچی کی عدالت نے 5 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے 5 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات اور تصاویر بنانے سے متعلق مقدمے میں ملزم اشوک کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے 5 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات اور تصاویر بنانے کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے موبائل سے بچی کی نازیبا تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کیخلاف سنگین جرم کے شواہد موجود ہیں۔وکیل صفائی نے موقف دیا تھا کہ ملزم کیخلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ متاثرہ بچی کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانہ نہیں ہیں۔
مدعی کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ متاثرہ بچی کم عمر ہے ملزم نے سنگین جرم کیا ہے۔ ملزم کو کسی صورت ضمانت نہیں دی جائے۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف گذری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔