نوکری سے فارغ کیے جانے پر پولیس اہلکار ذہنی توازن کھو بیٹھاراہگیروں پر پتھرا 3زخمی

حراست میںلینے والے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ ڈالیں، تھانے میں بھائی کا گلا دبانے کی کوشش،کھینچا تانی6 گھنٹے جاری رہی


Nama Nigar March 22, 2014
حراست میںلینے والے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ ڈالیں، تھانے میں بھائی کا گلا دبانے کی کوشش،کھینچا تانی6 گھنٹے جاری رہی۔ فوٹو: فائل

نوکری سے فارغ کیے جانے پر پولیس اہلکار ذہنی توازن کھو بیٹھا، کے بی فیڈر نہر پر 3 افراد کو اینٹیں مار کر زخمی کر دیا، حراست میںلینے والے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ ڈالیں، کھینچا تانی6 گھنٹے جاری رہی ۔

بھائی کا گلا دبانے کی کوشش پر ملزم اہلکار کے ہاتھ پیر باندھ کر اسے درخت سے باندھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری کے بی فیڈر نہر پر ذہنی توازن کھو بیٹھنے والے شخص نے پتھراؤ کرتے ہوئے3 راہگیروںکو زخمی کر دیا، اطلاع ملنے پر سائٹ پولیس مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے تھانے لے آئی جہاں اس نے پکڑ کر لانے والے اہلکاروں پر بھی تشدد شروع کردیا اور ان کی وردیاں پھاڑ دیں۔ پولیس نے فوری طور پر اسے ہتھکڑی لگاکر چار پائی سے باندھ دیا مگر ملزم چار پائی سمیت بھاگ کھڑا ہوا تاہم پولیس نے ایک بار پھر اسے پکڑ لیا۔ یہ کھیل 6 گھنٹوں تک جاری رہا۔

پولیس نے ورثاء کو اطلاع دی۔ ذہنی معذور شخص کیپولیس اہلکار بھائی یامین قمبرانی نے پولیس کو بتایا کہ غلام عباس کو4 سال قبل پولیس کی نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا جس سے وہ ذہنی توازن کھو بیٹھا۔4 دن قبل وہ گھر سے غائب ہو گیا ۔ ملزم نے اپنے ہی بھائی کو تھانے میں دیکھ کر پکڑ لیا اور گلا دبانے کی کوشش کی، پولیس نے ذہنی معذور شخص کو پکڑ کر پیروں میں بھی بیڑیاں ڈال دیں اور درخت کے ساتھ باندھ دیا۔ ڈاکٹر کے آنے پر مذکورہ شخص کو بے ہوش کر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں