ن لیگ کا اہم اجلاس سائفر کے معاملے اور نواز شریف کی واپسی پر غور

اجلاس میں ‏عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے مختلف آپشنز پر غور


ویب ڈیسک October 01, 2022
اجلاس میں ‏عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے مختلف آپشنز پر غور (فوٹو : فائل)

مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سائفر کے معاملے اور نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے آئینی و قانون امور پر بات کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سردار ایاز صادق، احسن اقبال، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما نے شرکت کی۔ اجلاس میں ‏عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

یہ پڑھیں: سائفر کے معاملے پر ن لیگ کا پی ٹی آئی کے خلاف سخت ردعمل کا فیصلہ

شرکا نے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی اور سائفر کے معاملے پر مشاورت کی۔ اجلاس میں پنجاب میں ضمنی انتخابات، ان ہاؤس تبدیلی اور نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے آئینی و قانونی امور بحث کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں