فیملی کورٹ نے فیروز خان کی بچوں سے ملنے کی درخواست پر فریقین کے دلائل طلب کرلیے

بچوں سے ملنا چاہتا ہوں بچوں سے ملنا میرا حق ہے، فیروز خان کا درخواست میں مؤقف


ویب ڈیسک October 01, 2022
اداکار فیروز خان اور علیزا سلطان خان کے درمیان 3 ستمبر کو علیحدگی ہوئی تھی(فائل فوٹو)

 

فیملی کورٹ شرقی نے اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کی درخواست پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں فیملی کورٹ شرقی کی عدالت کے روبرو اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فیروز خان اور سابق اہلیہ علیزے کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

دائر درخواست میں اداکار نے مؤقف اپنا یا کہ میں بچوں کا خرچ ادا کررہا ہوں، بچے کو اسکول کو داخلہ دلوایا مگر اس والدہ اسے اسکول نہیں بھیج رہی ہیں۔ میں بچوں سے ملنا چاہتا ہوں بچوں سے ملنا میرا حق ہے اور کوئی یہ حق چھین نہیں سکتا ہے۔

عدالت نے فیروز خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

یاد رہے کہ اداکار فیروز خان اور علیزا سلطان خان کے درمیان 3 ستمبر کو علیحدگی ہوئی تھی جس کی تصدیق دونوں کی جانب سے کی سوشل میڈیا پر بھی کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں