اداکارہ سائرہ یوسف کے نام پر جعلی اکاؤنٹ چلانے والا شاطر ملزم گرفتار

ملزم میاں نعیم نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کر لیا، اکاؤنٹ کچھ عرصے سے ریاستی اداروں کے خلاف سرگرم تھا۔


ویب ڈیسک October 01, 2022
ملزم میاں نعیم کا تعلق کامونکی، گوجرانوالہ سے ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف کے نام پر جعلی اکاؤنٹ بناکر اداروں پر تنقید کرنے والے نوجوان کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم میاں نعیم نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ اکاؤنٹ کچھ عرصے سے ریاستی اداروں کے خلاف سرگرم تھا۔ ایف آئی اے کی سائبر کرائم برانچ نے ملزم میاں نعیم کو گرفتار کیا اور ملزم نے 2019 سے جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم میاں نعیم کا تعلق کامونکی، گوجرانوالہ سے ہے۔



ایف آئی اے کی جانب سے جاری ویڈیو میں ملزم نے دعویٰ کیا کہ اُس کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور اُس نے یہ اکاؤنٹ پارٹی میٹنگ میں دی جانے والی ہدایت پر بنایا تھا۔ اہل خانہ نے ملزم نعیم کے عمل پر ندامت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت کارروائی ہوگی جس کے تحت اُسے کم از کم 7 سال قید بامشقت ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سائرہ یوسف آخری مرتبہ آئی ایس پی آر کی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے صنفِ آہن میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں