حیدرآباد حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے سنی تحریک

موجودہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سب ٹھیک ہے کی رٹ لگا رہی ہے۔نور احمد قاسمی


Numainda Express March 22, 2014
موجودہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سب ٹھیک ہے کی رٹ لگا رہی ہے۔نور احمد قاسمی

پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر مولانا نور احمد قاسمی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سب ٹھیک ہے کی رٹ لگا رہی ہے۔

سندھ حکومت لوگوں کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ ڈویژنل آفس میں مختلف شعبہ جات کے ذمے داران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام وزرا اپنے گھروں اور دفاتر میں بیٹھ کر صرف من پسند افسران کو بچانے اور انہیں عہدے دلانے کے لیے سرگرم نظر آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں