شاہ رخ خان ہمیشہ بادشاہوں جیسی عزت دیتے ہیں مہیش بھٹ

مہیش بھٹ نے شاہ رخ کے ساتھ 1996 میں چاہت اور 1998 میں ڈپلیکیٹ بنائیں لیکن دونوں ناکام ثابت ہوئیں۔


ویب ڈیسک October 01, 2022
شاہ رخ بہت فیاض، سخی، باہمت اور عظیم انسان ہیں، مہیش بھٹ، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان ہمیشہ انہیں بادشاہوں جیسی عزت دیتے ہیں۔

مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ میں نے ان کے ساتھ دو فلاپ فلمیں بنائیں لیکن میری ان ناکامیوں کا شاہ رخ نے کبھی مجھے احساس نہیں ہونے دیا اور ہمیشہ بہت محبت و عزت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ بہت فیاض، سخی، باہمت اور عظیم انسان ہیں۔

واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے شاہ رخ کو بطور ہیرو کاسٹ کرکے 1996 میں چاہت اور 1998 میں ڈپلیکیٹ بنائیں لیکن دونوں ناکام ثابت ہوئیں۔

مہیش بھٹ نے شاہ رخ خان کو بڑا آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس قسم کے لوگ نہیں بناسکتے، وہ بالکل الگ اور غیر معمولی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں