سلمان خان کی جگہ ایکشن فلموں میں کردار ادا کرنے والا اداکار چل بسا
ساگر پانڈے کو جان لیوا دل کا دورہ پڑا، انہیں سلمان خان نے ’بھائی‘ قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی جگہ سین عکس بند کرانے والے ساگر پانڈے 50 سال کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے 'باڈی ڈبل' ساگر پانڈے کی موت ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی جس وقت وہ جِم میں ایکسرسائز کر رہے تھے۔
سلمان خان نے اس حوالے سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساگر پانڈے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اداکار نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ میرے ساتھ رہنے پر دل سے شکریہ ادا کررہا ہوں۔ سلمان خان نے اپنی پوسٹ میں ساگر پانڈے کو اپنا بھائی بھی لکھا ہے۔
ساگر پانڈے کی موت کی پوسٹ پر مداحوں نے بھی کمنٹ سیکشن میں دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔