کراچی میں آئندہ 3 روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

زیادہ سے زیادہ پارہ 32 سے 34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک October 01, 2022
فوٹو فائل

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہر قائد میں آئندہ تین روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران صوبے میں موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران شہر میں دھوپ رہے گی اور زیادہ سے زیادہ پارہ 32 سے 34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں مغربی اور جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ 32.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59فیصد ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں