ہائی پروفائل ریفرنسز کی پیروی کرنے والے نیب کراچی کے 2 پراسیکیوٹرز مستعفی

دونں پراسیکیوٹرز ڈاکٹر عاصم حسین، شرجیل میمن اور سراج درانی سمیت دیگر ہائی پروفائل ریفرنسز کی پیروی کررہے تھے


Staff Reporter October 01, 2022
فوٹو فائل

ہائی پروفائل ریفرنس کی پیروی کرنے والے نیب کراچی کے 2 سینئر ترین پراسیکیوٹرز نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق نیب پراسیکیوٹر ریاض عالم اور شہباز سہوترا نے اپنے استعفے نیب ہیڈکوارٹر ارسال کردیئے۔ جس میں سے ریاض عالم کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔

دونوں پراسیکیوٹرز احتساب عدالتوں اور سندھ ہائیکورٹ میں انتہائی ہائی پروفائل ریفرنسز کی پیروی کررہے تھے۔ جن میں ڈاکٹر عاصم حسین، شرجیل میمن، سراج درانی سمیت اہم ترین ریفرنسز شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں پراسیکیوٹرز 4 سال سے نیب میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ دونوں پراسیکیوٹرز نے استعفوں کی تصدیق کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں