بلوچستان یونیورسٹی کے طلبا کا ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف دھرنا

بلوچستان یونیورسٹی کے طلبا کو انٹری ٹیسٹ کے طریقہ کار پر احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا


ویب ڈیسک October 01, 2022
فوٹو انٹرنیٹ

بلوچستان یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ کا طریقہ کار تبدیل کرنے کیلیے احتجاج کرنے والے طلبا کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس پر طالب علموں نے سریاب روڈ پر دھرنا دے دیا۔

بلوچستان یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ کے طریقۂ کار کے خلاف طلبا نے احتجاج کیا اور اسے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس پر انتظامیہ نے نفری کو طلب کرلیا۔

پولیس نے احتجاجی طلبا پر لاٹھی چارج کیا جس کے باعث کئی مظاہرین زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسی دوران 25 سے زائد طالب علموں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا گیا۔

ساتھیوں کی گرفتاری اور لاٹھی چارج پر طلبا نے سریاب روڈ پر دھرنا دیا، جو آخری اطلاعات آنے تک جاری تھا۔ احتجاج کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانہ بھی متاثر ہوئی۔

طلبا نے الزام عائد کیا کہ وائس چانسلر اور ایس ایس پی کی ایما پر طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا، جن کے خلاف فوری کارروائی کر کے انہیں معطل کیا جائے۔

سریاب روڈ طلباء احتجاج کے باعث گزشتہ چار گھنٹوں سے بند بدترین ٹریفک جام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |