انڈسٹری کی بحالی سے ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا زیبا بختیار

فلم کی وجہ سے ٹیلی ویژن کو وقت نہیں دے پارہی جلد ٹیلی ویژن ڈراموں میں اداکاری اور پروڈکش کا آغاز کروں گی، زیبا بختیار


Cultural Reporter March 22, 2014
پاکستان میں فلموں کی بحالی میں ٹیلی ویژن سے وابستہ افراد کا کردار بہت اہم ہے،زیبا بختیار فوٹو: فائل

اداکار ہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے ہی ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی زیبا بختیار کا کہنا تھا کہ فلم کی وجہ سے ٹیلی ویژن کو وقت نہیں دے پارہی لیکن جلد ٹیلی ویژن ڈراموں میں اداکاری اور پروڈکش کا آغاز کروں گی انھوں نے کہا کہ پاکستان میں فلموں کی بحالی میں ٹیلی ویژن سے وابستہ افراد کا کردار بہت اہم ہے۔ فلم انڈسٹری کے لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ وقت کے ساتھ اپنی روایات کو تبدیل کریں اور نئے موضوعات اور نئی ٹیکنالوجی کے سامنے رکھتے ہوئے فلمیں بنائیں کیونکہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے ہی پاکستان میں ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں