کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ نالہ لئی میں بہا دیا
شہریوں کو مضر صحت دودھ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایگزیکٹیو آفیسر عمران گلزار کا کہنا تھا کہ
کنٹونمنٹ بورڈ کا مڈ نائیٹ آپریشن کینٹ میں دوسری شہروں سے مضر صحت دودھ کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی 8900 لیٹر تحویل میں لے کر نالہ لئی میں بہا دیا.
ایکسپریس نیوز کے مطابق دوسرے شہروں سے دودھ کی بڑی سپلائی لے کر کینٹ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو روک کر کنٹونمنٹ فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے موبائل لیبارٹری سے دودھ کا تجزیہ کیا تو دودھ کے انتہائی مضر صحت اور خطرناک کیمیکل کی آمیزش دودھ میں ثابت ہوگئی۔
دودھ مضر صحت ثابت ہونے پر کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر عمران گلزار کی ہدایت پر دودھ سے بھری گاڑیاں گوالمنڈی میں نالہ لئی کنارے لیجا کر تمام دودھ نالہ لئی میں بہا دیا گیا۔
کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ کینٹ میں کسی بھی ملک شاپ پر مضر صحت کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے کی اجازت نہ دی جائے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔