کراچی سانحہ گارمنٹس فیکٹری وزیرصنعت سندھ رؤف صدیقی نے استعفیٰ دیدیا 

رؤف صدیقی نے کہا کہ انہوں نے وزیرصنعت وتجارت سندھ کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ گورنرکوارسال کردیا ہے۔


ویب ڈیسک September 14, 2012
رؤف صدیقی نے کہا کہ انہوں نے وزیرصنعت وتجارت سندھ کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ گورنرکوارسال کردیا ہے۔ فوٹو شاہد علی

بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے پر سندھ کےوزیرصنعت و تجارت رؤف صدیقی نے استعفی دےدیا۔

سائٹ ایسوسی ایشن کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس سانحے کی صاف اورشفاف تحقیقات ہو اسی لئے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے رہا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سانحےکا جو بھی ذمہ دارقرارپایا اسے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے۔ رؤف صدیقی نے کہا کہ انہوں نے وزیرصنعت وتجارت سندھ کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ گورنرکوارسال کردیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رؤف صدیقی کو ٹیلی فون کر کے استعفیٰ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، الطاف حسین نے کہا کہ رؤف صدیقی نے استعفیٰ پیش کر کے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں