حفیظ الیون کے ناقص کھیل سے شائقین کا مزا کرکرا

اسٹیڈیم میں کئی گھنٹے قبل طویل قطاریں لگ گئیں، دونوں ٹیموں کے سپوٹرز موجود رہے۔

اسٹیڈیم میں کئی گھنٹے قبل طویل قطاریں لگ گئیں، دونوں ٹیموں کے سپوٹرز موجود رہے۔

QUETTA:
پاک بھارت میچ کے دوران شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کسی جشن کا سماں رہا مگر پاکستانی ٹیم نے ناقص کن کھیل سے شائقین کا مزا کرکرا کر دیا۔


لوگ روایتی حریفوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کی توقع لیے آئے تھے مگر ان کے ہاتھ مایوسی کے سوا کچھ نہ آیا۔ میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل ہی شائقین کا جم غفیر اسٹیڈیم کے باہر جمع تھا، ساتھ ہی اردگرد واقع دکانوں پر کاروبار بھی جاری رہا، البتہ اسٹیڈیم کے گیٹ کی طرف سے سڑک ٹریفک کیلیے بند کر دی گئی،اس پر بچے ٹیپ بال سے کرکٹ کھیل رہے تھے، کئی افراد اس آس میں یہاں موجود تھے کہ شائد آتے جاتے کسی کرکٹر کا دیدار ہو جائے، چونکہ میچ کے ٹکٹ کافی عرصے قبل فروخت ہو چکے تھے اس لیے بغیر ٹکٹ آنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت تھے اور شائقین کو سخت تلاشی کے بعد اندر جانے دیا گیا، اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے جھنڈے ہاتھوں میں تھامے افراد عمدہ کھیل پر پلیئرز کو داد دیتے دکھائی دیے، منچلوں نے چہروں پر جھنڈے پینٹ کرا رکھے تھے، اس دوران پاکستانی اور بھارتی شائقین نے خوب نعرے بازی بھی کی مگر ایک دوسرے کے جذبات کا بھی خیال کیا جس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا، پاکستان سے آئے افراد چیخ چیخ کر تھک گئے مگر پلیئرز کا حوصلہ نہ بڑھا سکے، ٹیم کسی موقع پر بھی جاندار دکھائی نہ دی،اسی وجہ سے حامی شائقین کو مایوس واپس جانا پڑا۔
Load Next Story