نوسرباز نے بینک آفیسر بن کر اداکار انوکپور کو لاکھوں روپوں سے محروم کردیا

نوسرباز نے دھوکے سے پاس ورڈ حاصل کرکے لاکھوں روپے دوسرے اکاؤنٹس میں منتقل کردیئے


ویب ڈیسک October 02, 2022
پولیس نے تین لاکھ سے زائد رقم ریکور کرانے کا دعویٰ کیا ہے، فوٹو: فائل

بھارتی اداکار انو کپور سے ایک نوسرباز نے موبائل فون پر بینک آفیسر بن کر ان کے اکاؤنٹ کی تفصیلات اور پاس ورڈ حاصل کیں اور 4 لاکھ 36 ہزار بھارتی روپے نکال لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار انوکپور کو ایک شخص کی کال موصول ہوئی جس نے اپنا تعارف بینک افسر کے طور پر کرایا۔ اس دھوکے باز نے اکاؤنٹ اپ ڈیٹ کرانے کے بہانے انو کپور سے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات بھی حاصل کیں۔

انوکپور اس شخص کے اس قدر جھانسے میں آگئے کہ اپنے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ بھی دے بیٹھے جس کے ذریعے اس دھوکے باز نے انوکپور کے اکاؤنٹ سے 4 لاکھ 36 ہزار روپے اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کردیئے۔

مختصر سے وقفے میں دو بار روپوں کی دوسرے اکاؤنٹ میں منتقلی پر انوکپور کے بینک کو شک گزرا اور انھوں نے تیسری بار رقم کی منتقلی کے لیے ان سے رابطہ کیا۔ جس پر انوکپور ہکا بکا رہ گئے اور بتایا کہ میں نے کوئی رقم کسی اکاؤنٹ میں منتقل نہیں کی۔

انوکپور نے بینک کی ہدایت پر پولیس میں شکایت درج کی اور بینک نے انوکپور کے اکاؤنٹ سے جن دو اکاؤنٹس میں رقوم منتقل ہوئی تھیں انھیں منجمد کردیا لیکن تب تک ملزم اکاؤنٹس سے ایک لاکھ 36 ہزار روپے نکال چکا تھا۔

پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں