ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم ’منی بیک گارنٹی‘  کا دوسرا ٹیزر جاری

فلم کے نئے ٹیزر میں بینک واردات کے مناظر کے ساتھ فواد خان اور وسیم اکرم کی جھلک بھی شامل ہے۔

فلم کی شوٹنگ کراچی اور تھائی لینڈ کے کچھ حصوں میں کی گئی ہے۔

ایکشن سے بھرپور نئی آنے والی پاکستانی فلم منی بیک گارنٹی کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

فلم کے نئے ٹیزر میں بینک واردات کے مناظر کے ساتھ فواد خان اور وسیم اکرم کی جھلک بھی شامل ہے۔

'منی بیک گارنٹی' کے پہلے ٹیزر میں فلم کی کہانی کے حوالے یہ اندازہ لگایا جارہا تھا کہ فلم بینک میں واردات کے حوالے سے ہوگی۔


پہلے ٹیزر میں فلم میں کام کرنے والے فنکاروں کی پہچان مشکل تھی۔

میگا کاسٹ فلم میں فواد خان، وسیم اکرم ان کی اہلیہ شنیرا اکرم ،کرن ملک، عائشہ عمر، فیصل قریشی، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، حنا دلپذیر، گوہر رشید، علی سفینا، مانی، کرن ملک، عدنان جعفر، شفاعت علی، احمد بلال اور شایان خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

'منی بیک گارنٹی' کی شوٹنگ کراچی اور تھائی لینڈ کے کچھ حصوں میں کی گئی ہے۔

فلم اگلے برس اکیس اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Load Next Story