گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد خود کشی کرلی
زخمی خاتون کی حالت بھی تشویشناک ہے، متوفی ایک بیٹی کا باپ تھا، پولیس
نیو کراچی کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد خود کو گولی مارکر زںدگی کا خاتمہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے سیکٹر 5 ڈی میں 35 سالہ محمد وسیم نے گھریلو ناچاقی پر طیش میں آکر بیوی ( س ) کو گولی مارکر زخمی کردیا اور خودکو کنپٹی پر گولی مارکر خودکشی کرلی۔
ہلاک و زخمی کو فوری طور پر الگ الگ اسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کی حالت بھی تشویشناک ہے، متوفی ایک بیٹی کا باپ تھا۔ پولیس نے متوفی کی لاش عباسی شہید اور زخمی خاتون کو جناح اسپتال پہنچایا۔
عباسی شہید اسپتال سے متوفی کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ ایس ایچ او بلال آفتاب عباسی کے مطابق متوفی مستقل مزاجی سے کوئی نہیں کرتا اکثر و بشتر بے روز گار رہتا تھا جس کی وجہ سے میاں بیوی میں اکثر و بیشتر جھگڑے رہتے تھے۔