برہنہ تصاویر وائرل ہونے پر چار بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی
خاتون نے زہر کھا کر خودکشی کی، واقعے کا مقدمہ درج، ایک خاتون بھی نامزد جبکہ 1 ملزم گرفتار
پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں برہنہ تصاویر وائرل ہونے پر چار بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی۔
پولیس حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے تھانہ حویلی کی حدود میں عنصر، تیمو، ذیشان اور خاتون فاطمہ بی بی نے متوفیہ نیبلہ بی بی کی برہنہ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل کی اور انہیں بلیک میل کیا۔
ملزمان عنصر وغیرہ نے خودکشی کرنے والی خاتون کو برہنہ تصاویر پر بلیک میل کیا اور تصویر وائرل ہونے کے بعد خاتون کی کردار کشی کی، جس پر نبیلہ بی بی نے زہر کھا کر خود کشی کر لی۔
تھانہ حویلی لکھا میں حادثہ اور برہنہ تصویر وائرل کرنے کی دفعات کے تحت ملزمان عنصر، تیمور، ذیشان اور فاطمہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، نامزد ملزمان متوفیہ کے پڑوسی اور رشتے دار ہیں۔
پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا جبکہ باقیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) فرقان بلال نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کریں گے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔