سائفر کی گمشدگی کا ڈرامہ کر کے انہوں نے معاملے کو دوبارہ زندہ کردیا عمران خان

مریم نواز چاہتی ہے سائفر گم ہوجائے تاکہ چچا اور امریکا کی سازش کا پتہ نہ چل سکے، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک October 02, 2022
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا ہے کہ مریم نواز کی خواہش ہے کہ سائفر کہیں کھو جائے تاکہ چچا اور امریکا کی سازش کو عوام کو علم نہ ہوسکے مگر انہوں نے ڈرامہ کر کے مراسلے کے معاملے کو دوبارہ زندہ کردیا۔

ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے سائفر غائب ہونے کے حوالے سے نیا ڈرامہ شروع کردیا ہے جبکہ اس کی ماسٹر کاپی وزارت کارجہ کے دفتر میں موجود ہے، مریم نواز اپنے سفیر سے اس حوالے سے پوچھ سکتے ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو دوبارہ این آر او مل گیا ہے جبکہ ہمیں ہر دوسرے دن ڈرانے کی کوشش کی جاتی ہے، بلاول کروڑوں لگا کر منہگائی مارچ کرنے آیا مگر لوگوں کو صرف اسکا کانپیں ٹانگنے والا لفظ یاد ہے، آج پاکستان میں منہگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

مزید پڑھیں: سائفر آڈیو لیکس؛ وفاقی کابینہ نے عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ حکومت میں آکر عوام کے لیے کچھ نہیں کررہے البتہ صرف اپنے کرپشن کے کیس ختم کروا رہے ہیں، انہوں نے چوری کا 1100 ارب روپیہ معاف کروایا ہے، 2008ء سے 2018ء تک انہوں نے پاکستان کا قرضہ 4 گناہ ذیادہ بڑھایا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے قانون بدلنے سے طاقتور لوگ قانون سے بچ جائیں گے اور اب صرف چھوٹے چور پکڑے جائیں گے، جو اس سازش کو کامیاب ہونے سے روک سکتے ہیں اگر وہ اس وقت خود کو نیٹرل کہیں گے تو قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

سابق وزیر اعظم کا مزید کہا تھا کہ اسحاق ڈار نواز شریف سے بھی بزدل آدمی ہے، جب تک ڈیل نہ ہوتی ، اسحاق ڈار واپس نہیں آ سکتا تھا اور اب اس کی واپسی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے 'سائفر گم ہوگیا'، مریم نواز

الیکشن کمشنر پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کاہ کہ 'الیکشن کمیشنر کا ایک کام ہے کیسے دھاندلی کر کے انہیں جتوانا ہے، کیوں کہ شفاف الیکشن میں یہ نہیں جیت سکتے'۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آپ سب نے میری کال کا انتظار کرنا ہے کیونکہ اب کال زیادہ دور نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں