سدھو موسے والا  قتل میں گرفتار ملزم پولیس حراست سے فرار

معروف گلوکار اور سیاستدان سدھو موسے والا کو اپنے گھر کے قریب رواں برس مئی میں قتل کردیا گیا تھا۔

قتل کے الزام میں اب تک 30 افراد کو شناخت کیا گیا ہے، فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں گرفتار ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔

ملزم دیپک تینو کا تعلق گلوکار کے قتل میں ملوث مبینہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھیوں میں سے ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے پولیس ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ تینو دیپک منسا پولیس کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی حراست سے فرار ہوا ہے۔


پنجاب پولیس ملزم کو چار جولائی کو راہداری ریمانڈ پر تہاڑ جیل سے دہلی لائی تھی۔

معروف گلوکار اور سیاستدان سدھو موسے والا کو اپنے گھر کے قریب رواں برس مئی میں قتل کردیا گیا تھا۔

قتل کے الزام میں اب تک 30 افراد کو شناخت کیا گیا ہے جن کا تعلق بشنوئی گروپ سے ہے جبکہ اب تک 24 افراد کو قتل کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
Load Next Story