مارشل آرٹسٹ کا نن چاقو سے سر پر رکھے سب سے زیادہ ناریل پھوڑنے کا ریکارڈ

بھارت سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ نے بغیر وقفہ لیے ایک منٹ میں 42 ناریل پھوڑے

فوٹو اسکرین گریپ

بھارتی ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے نن چاقو سے سر پر رکھے سب سے زیادہ ناریل پھوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ مارشل آرٹ کے ماہر کے وی سیِد والا نے ایک منٹ میں سر پر رکھے 42 ناریل نن چاقو سے پھوڑ کر ریکارڈ بنایا۔

انہوں نے دائرے میں بیٹھے لوگوں کے سروں پر رکھے ناریل باری باری نن چاقو کی مدد سے پھوڑے اور اس عمل کو ایک منٹ تک بغیر کسی وقفے کے جاری رکھا۔
Load Next Story