10 موٹر سائیکل چور گرفتار21 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

ملزمان 70 سی سی موٹر سائیکل7 ہزار اور 125سی سی 15ہزار روپے میں فروخت کرتے تھے، ترجمان کراچی پولیس


Staff Reporter October 03, 2022
گروہ سرغنہ شعیب ،جمال ،کاشف ، عمر اور نعیم اب تک 100 سے زائد موٹرسائیکلیں چراکر فروخت کرچکے ہیں ۔ فوٹو : فائل

پولیس نے مختلف علاقوں سے10موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کر کے 21 مسروقہ موٹرسائیکلیں منشیات رقم اورموبائل فونز برآمد کر لیے۔

بلال کالونی پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے 5 موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کرکے 15 مسروقہ موٹر سائیکلیں اورچھیننے ہوئے موبائل فونز برآمدکرلیے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان 70 سی سی موٹر سائیکل7 ہزار اور 125 سی سی 15 ہزار روپے میں فروخت کرتے تھے ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے وہ اب تک ایک اندازے کے مطابق سو سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرچکے ہیں ملزمان گزشتہ ایک سال سے موٹر سائیکلیں چوری کررہے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ شعیب ، جمال ، کاشف ، محمد عمر اور نعیم شامل ہیں ، سعید آباد پولیس نے 3 الگ الگ کارروائیوں میں 5 ملزمان عبدالوحید ، شیر علی ، عبدالحمید ، ضیاالرحمن،رحیم کو گرفتار کر کے قبضے سے 6 مسروقہ موٹر سائیکلیں ، منشیات اور چھینی ہوئی رقم برآمدکرلی۔

ملزمان کراچی سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے خضدار میں فروخت کرتے تھے وہاں سے آئس ، چرس اور ہیروئن لاتے تھے، ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں