نئے بلدیاتی نظام سے سندھ کو تقسیم کیا جارہا ہے نوازشریف

سندھ ایک صوبہ ہے جس میں دونظام رائج ہورہے ہیں جس کوہم سندھ کے خلاف سازش سمجھتے ہیں، نواز شریف


ویب ڈیسک September 14, 2012
سندھ ایک صوبہ ہے جس میں دونظام رائج ہورہے ہیں جس کوہم سندھ کے خلاف سازش سمجھتے ہیں، نواز شریف فوٹو فائل

مسلم لیگ(ن) کے صدرمیاں نوازشریف نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے سندھ کوتقسیم کیا جارہا ہے۔


کراچی میں بلدیہ ٹاؤن میں جلنے والی فیکٹری کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بلدیاتی آرڈیننس کے حوالے سے کہا کہ اس نظام کے ذریعےصوبے کوتقسیم کیاجارہاہے اور ہم سندھ کی تقسیم کے خلاف ہیں۔


نوازشریف نے کہا کہ سندھ ایک صوبہ ہے جس میں دونظام رائج ہورہے ہیں جس کوہم سندھ کے خلاف سازش سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام سب کے لئے یکساں ہونا چاہئے اور بلدیاتی آرڈیننس دوجماعتوں نے جاری کیا جو پاکستان کی یکجہتی کے لئے خطرناک ہے۔


نوازشریف نے بلدیہ ٹاؤن میں فیکٹری سانحےمیں ہلاکتوں پردکھ کااظہار کرتے ہوئےذمہ داروں کےخلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ذمے داروں کو کٹہرے میں لائے بغیرکوئی سبق نہیں سیکھ سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں