سپر 10 راؤنڈ جنوبی افریقی مہم کا آج سری لنکا کیخلاف آغاز

انگلش ٹیم کا پہلا ٹاکرا نیوزی لینڈ سے ہوگا، معین عمدہ کھیل کے لیے پراعتماد


Sports Desk March 22, 2014
انگلش ٹیم کا پہلا ٹاکرا نیوزی لینڈ سے ہوگا، معین عمدہ کھیل کے لیے پراعتماد۔ فوٹو: فائل

ورلڈ ٹی 20 کے سپر 10 مرحلے میں ہفتے کو جنوبی افریقہ کی ٹیم سری لنکا کے مقابل آئے گی جبکہ انگلش ٹیم اپنے سفر کا آغاز نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے کریگی۔

ورلڈ ٹی20میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی اور اسٹار فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کا چیلنج درپیش ہوگا، دونوں پلیئرز نے اگرچہ جمعے کو ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا لیکن تاحال وہ ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل نجات حاصل نہیں کرپائے ہیں، دونوں نے بدھ کو پاکستان کیخلاف وارم اپ میچ میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

دوسری جانب 2010 کی چیمپئن انگلش ٹیم کیون پیٹرسن کے بغیر ایونٹ میں شریک ہے اور اپنا پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گی، بھارت کیخلاف وارم اپ میچ میں پراعتماد بیٹنگ کرنے والے معین علی ٹیم کی حالیہ ناکامیوں کے باوجود میگا ایونٹ میں کامیاب آغاز کیلیے پراعتماد ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم ہفتے کو نیوزی لینڈ کیخلاف اپنا بہترین کھیل پیش کرینگے، ووسٹر شائر سے تعلق رکھنے والے معین بیٹنگ کیلیے پارٹ ٹائم اسپن بولنگ سے بھی انگلش ٹیم کیلیے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں، وہ بھارت کیخلاف وارم اپ میچ میں اپنی پرفارمنس سے خوش ہیں، اس مقابلے میں انھوں نے 46 رنز بنائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں