کسان اتحاد کا دھرنا جاری حکومت کو آج تک کی ڈیڈ لائن
مطالبات نہ مانے گئے تو ریڈ زون کی جانب مارچ ہو گا، مظاہرین، بھاری نفری تعینات
کسان اتحاد کا دھرناخیابان چوک پر پانچویں روز میں داخل ہو گیا جب کہ مظاہرین نے (آج) پیر تک حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی۔
کسان اتحاد کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہو گیا تاہم آج مطالبات نہ مانے گئے تو مظاہرین ریڈ زون کی جانب مارچ ہو کریں گے، خیابان چوک کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، خیابان چوک سے ریڈ زون کی جانب جانے والے راستے سیل کیے گئے۔
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے اتوار کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امید ہے کل حکومت مطالبات مان کر نوٹی فکیشن جاری کر دے گی، حکومت نے اگر بدنیتی سے کام لیا تو پورا ملک بند کر دیں گے، میری کال پر ملک بھر سے لاکھوں کسان اسلام آباد کا رخ کریں گے۔