دنیا بھر کے عمرہ زائرین سعودی عرب میں 3 ماہ قیام کرسکیں گے

آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے عمرہ ویزوں کا اجرا آسان بنا دیا گیا، وزیرحج و عمرہ


ویب ڈیسک October 03, 2022
عمرہ زائرین کے لئے پہلے ایک ماہ کا ویزہ جاری کیا جاتا تھا:فوٹو:فائل

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی معیاد اب ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کردی۔

سعودی عرب کے وزیرحج اورعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے بیان میں کہا کہ دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی مدت ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین اب 3 ماہ تک مملکت میں قیام کرسکیں گے۔ آن لائن پلیٹ فارم 'نسک ' کے ذریعے عمرہ اور زیارت ویزوں کا اجرا آسان کردیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |