پی سی بی میں مسلسل تبدیلیاں آئی سی سی کا ڈھکے چھپے الفاظ میں اظہار ناگواری

آئی سی سی ممبرز کا ادارہ ہے لہذا بورڈ اجلاس میں شریک سب افراد کا فرض ہے ،رچرڈسن


Numainda Khususi March 22, 2014
آئی سی سی ممبرز کا ادارہ ہے لہذا بورڈ اجلاس میں شریک سب افراد کا فرض ہے ،رچرڈسن۔ فوٹو: فائل

پی سی بی میں مسلسل تبدیلیوں کو آئی سی سی پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھ رہی، چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے ڈھکے چھپے انداز میں اس پر اظہار ناگواری بھی کیا۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اگر ممبر اقوام کے نمائندے بغیر کسی ہوم ورک کے میٹنگز میں آئیں تو بعض اوقات اس سے خاصی مشکل ہوجاتی ہے،آئی سی سی ممبرز کا ادارہ ہے لہذا بورڈ اجلاس میں شریک سب افراد کا فرض ہے کہ وہ کھیل کی بہتری کیلیے اپنا کردار ادا کریں، انھیں معاملات کا علم ہونا چاہیے، وہ تمام دستاویزات پڑھ کر میٹنگز میں حصہ لیں اور فیصلہ سازی کے عمل میں مکمل شریک ہوں، یہ صرف پاکستان نہیں بلکہ سب کیلیے ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ عرصے آئی سی سی کی میٹنگز میں مختلف اوقات میں پی سی بی کی نمائندگی نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کرتے رہے، اس سے کئی معاملات پر بورڈ کا واضح موقف پیش نہیں کیا جا سکا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں