کرکٹ میں جلد واپسی عامر کا خواب پورا نہیں ہوسکے گا
اینٹی کرپشن کوڈ میں بعض ترامیم پر غور جاری ہے، جون تک فیصلہ ہوگا،آئی سی سی
اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی پیسر محمد عامر کا کرکٹ میں جلد واپسی کا خواب پورا نہیں ہو سکے گا۔
آئی سی سی نے واضح کر دیا کہ اس حوالے سے انفرادی طور پر کوئی تجویز زیرغور نہیں البتہ جون میں جب ترمیم شدہ آئی سی سی کوڈ آئے گا تو پابندی کے خاتمے سے قبل پلیئرز کو کلب یا ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کے حوالے سے قانون موجود ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق 2010 کے لارڈز ٹیسٹ میں جان بوجھ کر نو بالز کرنے والے عامر پر آئی سی سی نے 5 سالہ پابندی عائد کی تھی، پی سی سی نے انھیں کچھ رعایت دلانے کیلیے آئی سی سی سے خصوصی درخواست کی،گذشتہ برس کی سالانہ کانفرنس میں کونسل نے 5رکنی سب کمیٹی قائم کی جو اینٹی کرپشن کوڈ پر نظرثانی کر رہی ہے۔
گذشتہ روز ڈھاکا میں جب آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن سے نمائندہ ''ایکسپریس'' نے عامر کی قبل از وقت سزا کے خاتمے کا سوال کیا تو انھوں نے کہا کہ ہم اینٹی کرپشن کوڈ میں بعض ترامیم پر غور کر رہے ہیں،اس میں سے یہ بات بھی شامل ہے کہ کس طرح پابندی کے شکار کسی کھلاڑی کی کرکٹ میں واپسی شروع ہو، جیسے اگر کسی کو 5سالہ پابندی کا شکار کیا تو کیا وہ کچھ عرصے قبل ڈومیسٹک یا کلب کرکٹ کھیل سکتا ہے تاکہ جب سزا ختم ہو تو وہ کیریئر کا احیا کر سکے، ایسا کسی مخصوص کھلاڑی کیلیے نہیں ہو رہا اس کا اطلاق موجودہ یا بعد کے تمام کیسز میں ہو گا، یہ کوڈ جون 2014 تک تیار ہو گا تاہم کب نافذ العمل ہو اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کیا جا سکتا،یاد رہے کہ عامر پر عائد پابندی کا آئندہ برس 3 ستمبر کو خاتمہ ہونا ہے۔