مھسا امینی ہلاکت پر تہران اور مشہد میں بھی ہنگامے پھوٹ پڑے 133 ہلاکتیں
آسٹریلیا، امریکا، برطانیہ، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ میں بھی ہزاروں افراد نے ایرانی مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کیا
مھسا امینی کی موت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا دائرہ مشہد، شیراز اور دارالحکومت تہران سمیت کئی شہروں تک پھیل گیا، پُرتشدد مظاہروں میں اب تک 133 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی لڑکی مھسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، پُرتشدد احتجاج نے ایران کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ایران میں مظاہروں کا دائرہ کار تہران اور مشہد مقدس سمیت کئی شہروں میں پھیل چکا ہے، تہران کی شریف یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے بھی گزشتہ روز احتجاج کیا ، اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، امریکا، برطانیہ، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز اور جرمنی میں بھی ہزاروں افراد نے ایرانی مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔