بلوچستان کورونا کیسز میں اضافے کا رجحان مثبت شرح 110 فیصد ریکارڈ
صوبے میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 35 ہزار 613 اور اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 378 ہوگئی
بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح1.10فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 1.33فیصد رپورٹ ہوئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کا ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا۔ صوبے کے 3 اضلاع میں کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 36 ہزار 2 ہوگئی۔
صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 35 ہزار 613 ہوگئی جبکہ اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 378 ہوچکی ہے۔ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 107 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 22 افراد کی رپورٹ آنا تاحال باقی ہے۔