پاکستان نے دہشت گردی سے متعلق بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا

پاکستان نہیں بلکہ بھارت علاقائی امن و سلامتی سے کھیل رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار


ویب ڈیسک October 03, 2022
پاکستان نہیں بلکہ بھارت علاقائی امن و سلامتی سے کھیل رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیانات کو یکسر مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کا بیانات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی نہیں، عالمی و علاقائی امن کا حامی ہے، پاکستان کی قیام امن اور سلامتی کے لیے کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی علاقائی امن کی کوششوں کی معترف ہے، پاکستان نہیں بلکہ بھارت علاقائی امن و سلامتی سے کھیل رہا ہے، بھارت جموں و کشمیر پر غاصبانہ تسلط، تشدد، جارحیت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے مزید کہا کہ بے جے پی سرکار نے کشمیر اور بھارت میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں