توہین تو ہوئی ہے مگر فتنے کو معافی ملی ہے مریم نواز

عبرت ناک انجام عمران خان کے تعاقب میں ہے، نائب صدر ن لیگ

فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا، نائب صدر ن لیگ

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عبرت ناک انجام عمران خان کے تعاقب میں ہے۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے۔ درگزر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور


انہوں نے کہا کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے الحمدُللّہ،مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں 3 سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے"تفتیش" کے لیے 3 ماہ نیب میں حبسِ بےجاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا ایک دن کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے مگر یہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔ مکافاتِ عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے انشاءاللّہ۔

مریم کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی افسوس نہیں۔ اللّہ نے بہت ہمت دی انتقام اور ناانصافیوں کا سامنا کرنے کی۔ اللّہ نے مجھے جھکنے نہیں دیا۔مجھے ظالموں کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ انجانے میں میری ایسی ٹریننگ کر گئے کہ میں خود بھی چاہتی تو نہیں کر سکتی تھی۔ یہ سب اللّہ ربّ العزت کے کام ہیں۔
Load Next Story