ایف آئی اے تحقیقات سندھ ہائیکورٹ نے حریم شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

وکیل نے مؤقف دیا کہ حریم شاہ ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتی ہے، ایف آئی اے کو حریم شاہ کی گرفتاری سے روکا جائے


ویب ڈیسک October 03, 2022
ایف آئی اے نے حریم شاہ کی منی لانڈرنگ کے دعوے کی وائرل ویڈیو پر نوٹس لیا تھا(فائل فوٹو)

سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی تحقیقات سے متعلق ٹک ٹاکر حریم شاہ کی 7 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کی تحقیقات کیخلاف حریم شاہ کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں حریم شاہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ حریم شاہ ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتی ہے، ایف آئی اے کو حریم شاہ کی گرفتاری سے روکا جائے وکیل نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس جاری کیا تھا تاہم مذاق میں بنائی گئی ویڈیو پر حریم شاہ معافی مانگ چکی ہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف سننے کے بعد حریم شاہ کی 7 روز کے لیئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے حریم شاہ کو ایف آئی اے سے تفتیشی میں تعاون کی بھی ہدایت کی ہے، جبکہ عدالت نے ایف آئی اے سے تعاون نہ کرنے پر زر ضمانت ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |