لاہور میں تندور مالکان کا روٹی نان کی قیمت میں از خود اضافہ

ضلعی انتظامیہ کا مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


ویب ڈیسک October 03, 2022

لاہور میں تندور مالکان نے روٹی نان کی قیمتوں از خود اضافہ کرتے ہوئے پندرہ روپے والا نان 20 روپے میں بیچنا شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک مرتبہ پھر نان بائیوں نے روٹی کی قیمتوں کے معاملے میں اپنی من مانی کرتے ہوئے روٹی نان کی قیمت میں از خود اضافہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تندور مالکان نے روٹی پندرہ نان 20 روپے فروخت کرنا شروع کردیا، اس حوالے سے تندور مالکان ایسوسی ایشن صدر افتاب کا کہنا ہے کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی نان کیسے فروخت کریں۔

روٹی کی قیمتوں میں اضافے پر نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے روٹی نان زائد قیمت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی نان مقررہ قیمت سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کی گرفتار کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں