کے پی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن تاخیر کا شکار

صوبائی حکومت نے ابھی تک تنخواہ جاری کرنے سے متعلق کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا، ذرائع اکاؤنٹنٹ جنرل آفس


ویب ڈیسک October 03, 2022
(فوٹو:فائل)

خیبر پختون خوا کے سرکاری ملازمین اور پنشنر کو ماہ ستمبر کی ادائیگی پانچ اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا کے 10 لاکھ سرکاری ملازمین کو ماہ ستمبر کی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق ماہ ستمبر کی تنخواہ 5 اکتوبر کو جاری کرنے کی اطلاعات ہیں تاہم اکاؤنٹنٹ جنرل آفس ذرائع کے مطابق انھیں صوبائی حکومت کی طرف سے ابھی تک تنخواہ جاری کرنے کے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : پختونخوا میں مالی بحران،ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی روک دی

واضح رہے کہ صوبائی حکومت ہر ماہ ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں 31 ارب روپے اور پنشن کی مد میں 8 ارب 33 کروڑ روپے جاری کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں